BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.34%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.38 (-0.68%)
BIPL 24.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 28.20 Decreased By ▼ -0.33 (-1.16%)
CNERGY 12.40 Decreased By ▼ -0.48 (-3.73%)
DFML 15.65 Decreased By ▼ -0.13 (-0.82%)
DGKC 179.88 Increased By ▲ 0.85 (0.47%)
FABL 91.00 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
FCCL 51.33 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 13.90 Decreased By ▼ -0.16 (-1.14%)
GGL 19.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.51%)
HBL 287.06 Decreased By ▼ -2.71 (-0.94%)
HUBC 191.82 Decreased By ▼ -1.02 (-0.53%)
HUMNL 8.66 Decreased By ▼ -0.49 (-5.36%)
KEL 5.71 Decreased By ▼ -0.30 (-4.99%)
LOTCHEM 24.45 Decreased By ▼ -0.50 (-2%)
MLCF 89.50 Increased By ▲ 0.27 (0.3%)
OGDC 299.70 Increased By ▲ 0.23 (0.08%)
PAEL 33.00 Decreased By ▼ -0.62 (-1.84%)
PIBTL 13.14 Decreased By ▼ -0.34 (-2.52%)
PIOC 230.99 Increased By ▲ 0.86 (0.37%)
PPL 214.50 Decreased By ▼ -4.35 (-1.99%)
PRL 102.60 Decreased By ▼ -6.21 (-5.71%)
SNGP 92.44 Increased By ▲ 2.72 (3.03%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.38 (1.67%)
TELE 7.04 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 11.76 Increased By ▲ 0.23 (1.99%)
TRG 56.80 Decreased By ▼ -0.82 (-1.42%)
UNITY 7.90 Decreased By ▼ -0.21 (-2.59%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
کاروبار اور معیشت

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں بزنس کلاس کی فلیٹ بیڈ نشستیں اور چارجنگ سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

  • ایئرلائن سپلائرز کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام پی آئی اے کی جانب سے طویل فاصلے کی پروازوں میں کیبن کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کے دورانِ پرواز تجربے کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیاروں کے بیڑے کے کیبن کو جدید بنانے کے پروگرام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ایئرلائن سپلائرز کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام پی آئی اے کی جانب سے طویل فاصلے کی پروازوں میں کیبن کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کے دورانِ پرواز تجربے کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس پروگرام میں ایروٹیک گروپ کے تحت ایوی ایشن اسکاؤٹس معاونت فراہم کرے گا۔

ایروٹیک گروپ ہوا بازی کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو طیاروں کے پورے دورِ استعمال کے دوران ایئرلائنز، طیارے لیز پر دینے والی کمپنیوں اور ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ شراکت داروں کی معاونت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، معاہدے میں بوئنگ 777 کے 5 طیارے شامل ہیں، جبکہ مزید 4 طیاروں کے لیے بھی آپشن رکھا گیا ہے۔ طیاروں کی تزئین و آرائش کے دائرہ کار میں بزنس کلاس میں فل فلیٹ نشستوں کی تنصیب، موجودہ اکانومی کلاس کی نشستوں کی مرمت اور تجدید، پورے کیبن میں 60 واٹ کی نئی اِن سیٹ پاور سپلائی (آئی ایس پی ایس) اور مسافروں کے لیے نئی سروسز کے نظام کے آلات کی تنصیب شامل ہے۔ اس کے علاوہ نئے قالین، برانڈنگ کے عناصر اور کیبن کے اندرونی حصے میں دیگر منتخب تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

کیبن میں تبدیلیوں کے علاوہ، اس پروگرام میں انجینئرنگ معاونت، سرٹیفکیشن کی سرگرمیاں، سامان کی خریداری اور ترسیل، منصوبے کا انتظام اور تکنیکی رابطہ کاری بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پروگرام پر عمل درآمد پی آئی اے کی بیڑے سے متعلق منصوبہ بندی، دیکھ بھال کے شیڈول اور آپریشنل ضروریات کے مطابق کیا جائے گا، تاکہ اسے مؤثر انداز میں مکمل کیا جاسکے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عامر حیات کے حوالے سے کہا گیا کہ نجکاری کا عمل مکمل ہونے اور نئے کنسورشیم کی قیادت میں قائم بورڈ اور انتظامیہ کو ذمہ داریاں منتقل ہونے کے بعد، پی آئی اے نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا اور دورانِ پرواز فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

عامر حیات نے کہا کہ ایگزیکٹو اکانومی میں مکمل طور پر بستر کی شکل اختیار کرنے والی نشستوں کا تعارف ہماری طویل فاصلے کی پروازوں کی سہولیات میں ایک اہم بہتری ثابت ہوگا۔ اس سے مسافروں کو زیادہ آرام ملے گا اور سفر کے دوران آرام کرنے کا بہتر موقع میسر آئے گا۔ اسی دوران، اکانومی کلاس کے کیبن کی تزئین و آرائش، جس میں نشستوں کے اندر چارجنگ کی سہولت فراہم کرنا بھی شامل ہے، ہمارے قابلِ قدر مسافروں کے لیے زیادہ سہولت اور رابطے کی بہتر سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی مرحلہ وار مکمل کی جائے گی اور منصوبے پر پیش رفت کے ساتھ ہمارے مسافر کیبن کے آرام، سہولیات کی فعالیت اور دورانِ پرواز مجموعی ماحول میں واضح بہتری محسوس کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ پی آئی اے کی طویل فاصلے کی پروازوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات جدید ہوا بازی کے معیارات اور مسافروں کی توقعات کے مطابق مسلسل بہتر ہوتی رہیں۔

ایروٹیک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرینک کُسرو کے حوالے سے کہا گیا کہ ہمیں اس اہم کیبن کو جدید بنانے کے پروگرام میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی معاونت کرنے پر فخر ہے۔ طویل فاصلے کی پروازوں میں مسافروں کے آرام اور سفر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے کا سرمایہ کاری کا فیصلہ ایک مضبوط پیغام ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ایروٹیک گروپ اس منصوبے میں اپنی بعد از فروخت خدمات اور طیاروں کی تزئین و آرائش سے متعلق مشترکہ صلاحیتوں کے ذریعے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

گزشتہ سال حکومتِ پاکستان نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں فروخت کرنے کا عمل مکمل کیا تھا، جس کے ساتھ خسارے میں چلنے والی ایئرلائن کی نجکاری کی برسوں سے تعطل کا شکار کوششوں کا خاتمہ ہوا۔

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی فضائی کمپنی کے انتظامی اختیار کے حامل حصص خریدے تھے۔

رواں سال اپریل میں عارف حبیب کنسورشیم نے حکومت سے پی آئی اے کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی حاصل کرلیے، جس کے نتیجے میں قومی فضائی کمپنی کی 100 فیصد ملکیت نجی شعبے کو منتقل ہوگئی۔

Comments

200 حروف