BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.56%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.1%)
BAFL 55.69 Decreased By ▼ -0.19 (-0.34%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.32 Decreased By ▼ -0.21 (-0.74%)
CNERGY 12.55 Decreased By ▼ -0.33 (-2.56%)
DFML 16.00 Increased By ▲ 0.22 (1.39%)
DGKC 183.00 Increased By ▲ 3.97 (2.22%)
FABL 91.00 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
FCCL 51.95 Increased By ▲ 0.65 (1.27%)
FFL 14.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 19.52 Increased By ▲ 0.03 (0.15%)
HBL 290.99 Increased By ▲ 1.22 (0.42%)
HUBC 192.40 Decreased By ▼ -0.44 (-0.23%)
HUMNL 8.70 Decreased By ▼ -0.45 (-4.92%)
KEL 5.81 Decreased By ▼ -0.20 (-3.33%)
LOTCHEM 24.55 Decreased By ▼ -0.40 (-1.6%)
MLCF 90.50 Increased By ▲ 1.27 (1.42%)
OGDC 299.64 Increased By ▲ 0.17 (0.06%)
PAEL 33.40 Decreased By ▼ -0.22 (-0.65%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 233.25 Increased By ▲ 3.12 (1.36%)
PPL 215.19 Decreased By ▼ -3.66 (-1.67%)
PRL 103.00 Decreased By ▼ -5.81 (-5.34%)
SNGP 92.70 Increased By ▲ 2.98 (3.32%)
SSGC 23.38 Increased By ▲ 0.61 (2.68%)
TELE 7.03 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.00 Increased By ▲ 0.47 (4.08%)
TRG 57.45 Decreased By ▼ -0.17 (-0.3%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.12 (-1.48%)
WTL 0.95 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج: ابتدائی سیشن میں 100 انڈیکس میں معمولی تیزی

  • صبح 10 بج کر 40 منٹ پر 100 انڈیکس 166,126.56 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز خریداری کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 160.48 پوائنٹس یا 0.10 فیصد اضافے سے 166,126.56 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

ایک اہم پیشرفت میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ تخمینوں کے مطابق مالی سال 2026ء کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 3.65 فیصد اضافہ ہوا جو نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) کے تخمینے 3.70 فیصد سے کم ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی، کاروباری سیشن کے دوسرے حصے میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ابتدائی تیزی ختم ہوگئی اور انڈیکس 166,000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 453.63 پوائنٹس یا 0.27 فیصد کمی سے 165,966.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں منگل کو ایشیائی حصص میں عمومی طور پر کمی دیکھی گئی جبکہ اہم اے آئی کمپنیوں کے نتائج سے قبل جغرافیائی سیاسی خطرات کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

فرانس میں فسادات کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع کی طلب بڑھنے سے یورو کے مقابلے میں ڈالر مستحکم رہا۔ خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا کیونکہ مارکیٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتظامی حکم نامے کے اثرات کا جائزہ لے رہی تھی جس کے تحت روسی توانائی شعبے پر عائد بعض پابندیوں اور محصولات میں چھوٹ دی گئی۔

اب سرمایہ کاروں کی توجہ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج پر مرکوز ہے جن سے صارفین کے اخراجات اور مجموعی معیشت کی مضبوطی کے بارے میں تازہ شواہد ملنے کی توقع ہے۔ میٹا کے نتائج بدھ کو جبکہ ٹیسلا اور چِپ ساز کمپنیوں لیم ریسرچ اور ٹیکساس انسٹرومنٹس کے نتائج رواں ہفتے کے اواخر میں جاری ہونے والے ہیں۔

ایم ایس سی آئی ایشیا ایکس جاپان انڈیکس 0.93 فیصد، جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.28 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 3.61 فیصد گرگیا۔

گولڈمین سیکس کے مطابق میٹا ان پانچ بڑی اے آئی کمپنیوں میں شامل ہے جن کے مجموعی سرمایہ جاتی اخراجات آئندہ سال بڑھ کر تقریباً 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسپیس ایکس کے مالیاتی نتائج بھی منگل کو جاری ہونے والے ہیں۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف