’سرکاری کام روکنے کی ہدایت‘: ایف بی آر نے آئی آر ایس کے دو افسران معطل، دو کو واپس بھیج دیا
- معطل کیے گئے افسران بی ایس-20 اور بی ایس-19 گریڈز میں ہیں، جبکہ واپس بھیجے گئے دونوں افسران بی ایس-20 گریڈ میں ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیر کے روز غیر مجاز پریس بیان جاری کرنے اور ’’سرکاری کام روکنے کی اپیل‘‘ کے معاملے پر ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے دو افسران کو معطل جبکہ دو دیگر کو مزید تحقیقات کے لیے ہیڈ کوارٹر واپس بھیج دیا ہے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، معطل کیے گئے افسران میں ایک بی ایس-20 اور دوسرا بی ایس-19 کا افسر شامل ہے، جبکہ واپس بھیجے گئے دونوں افسران بی ایس-20 کے گریڈ میں تعینات ہیں۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ بادی النظر میں افسران کا طرزِ عمل سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 2026 کے قواعد 23 اور 26 کی خلاف ورزی ہے، جو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت وضع کیے گئے ہیں۔ یہ طرزِ عمل قاعدہ 34 کے تحت بھی مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
ٹیکس اتھارٹی نے کہا ہے کہ افسران کے خلاف سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی اور واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کی بدعنوانی یا خلافِ ضابطہ طرزِ عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔






















Comments