BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
دنیا

ترکیہ کو امریکا، روس سپلائی معاہدے کے تحت کچھ ڈیزل ملے گا، وزیر توانائی

  • یوکرینی صدر، یورپی عہدیداروں اور ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کے بعض رہنماؤں نے معاہدے پر سخت تنقید کی
شائع اپ ڈیٹ

ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بایراکتار نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے کے تحت عالمی منڈیوں کو فراہم کیے جانے والے روسی ڈیزل میں سے کچھ حصہ حاصل کرے گا۔

انہوں نے اتوار کو ٹی وی چینل کنال 7 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان ڈیزل سپلائی کا معاہدہ ترکیہ کے توانائی تحفظ کے لیے اہم ہے۔ انقرہ اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے روس، ایران اور آذربائیجان سمیت مختلف ممالک پر انحصار کرتا ہے اور اب امریکا سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے ذرائع متنوع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بایراکتار کے مطابق روس نے حالیہ مہینوں میں ڈیزل کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی تھیں، تاہم ٹرمپ کے ساتھ معاہدے کے بعد ترکیہ کو بھی اس سپلائی میں سے کچھ حصہ ملے گا۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی، یورپی عہدیداروں اور ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کے بعض رہنماؤں نے اس معاہدے پر تنقید کی ہے۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ ترکیہ 2028 کی پہلی سہ ماہی میں گیس کی پیداوار کے لیے دوسرا تیرتا ہوا پلیٹ فارم فعال کرے گا، جس سے بحیرہ اسود میں یومیہ پیداوار 4 کروڑ 50 لاکھ مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔

ہفتے کو ترکیہ نے اپنا پہلا تیرتا ہوا گیس پیداواری پلیٹ فارم ’’عثمان غازی‘‘ بحیرہ اسود روانہ کیا تھا۔ اس سے ساکاریا گیس فیلڈ کی یومیہ پیداوار موجودہ 95 لاکھ مکعب میٹر سے بڑھ کر 2 کروڑ مکعب میٹر ہونے کی توقع ہے۔ دوسرے پلیٹ فارم سے مزید ڈھائی کروڑ مکعب میٹر گیس یومیہ حاصل ہوگی۔

بایراکتار کے مطابق اس اضافے کے بعد ترکیہ کے ہر چار میں سے تین گھرانوں کو مقامی گیس فراہم کی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران جنگ کے علاقائی اثرات کے باعث پاکستان کے ساحل کے قریب ہائیڈروکاربن کی تلاش کے منصوبے تقریباً چھ ماہ تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔

Comments

200 حروف