BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
پاکستان

بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

  • ایک بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ان کارروائیوں میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ گروپ فتنۃ الہندوستان سے تھا۔
شائع اپ ڈیٹ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نےاتوار بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 17 اکتوبر کو بلوچستان کے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی تین کارروائیوں میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ایک بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ان کارروائیوں میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ گروپ فتنۃ الہندوستان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کے لیے سڑک پر رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ نوشکی میں ایک الگ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جبکہ 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق ان علاقوں میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے، تاکہ ملک سے اس کے بقول بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Comments

200 حروف