BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
کھیل

سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں سلمان آغا کی سنچری، پاکستان کے 305 رنز

  • 32 سالہ بیٹر نے 90 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنا ڈالے
شائع اپ ڈیٹ

سلمان آغا نے اتوار کو راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سنچری بنا کر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کو یادگار بنادیا، جس کی بدولت پاکستان نے 305 رنز بنائے۔

32 سالہ بیٹر نے 90 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنا کر پاکستان کی اننگز کو سہارا دیا۔ اچھی رفتار والی پچ پر پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد پاکستانی ٹیم 49.5 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔

سلمان آغا کے لیے گزشتہ تین ماہ مایوس کن رہے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد انہیں اگست میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔

سلمان علی آغا نے فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کو مسلسل دو چوکے لگا کر اپنی چوتھی ون ڈے انٹرنیشنل سنچری مکمل کی، تاہم 47 ویں اوور میں وہ اسی بولر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے حسن نواز کے ساتھ 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ حسن نواز نے 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد چھٹی وکٹ کے لیے عرفات منہاس کے ساتھ مزید 64 رنز جوڑے۔ عرفات نے 18 رنز اسکور کیے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا نے اوپنرز صائم ایوب (7) اور فخر زمان (16) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

ڈیبیو کرنے والے سعد بیگ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ انہوں نے بابر اعظم (45) کے ساتھ 74 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ بہتر بنایا۔

فاسٹ بولر ایشان ملنگا نے مسلسل دو اوورز میں دونوں بیٹرز کو آؤٹ کرکے پاکستان کی پیش قدمی روک دی، تاہم اس کے بعد سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

ملنگا سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فرنینڈو نے 59 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ تیسری ٹیم ہے۔

Comments

200 حروف