BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.65 Decreased By ▼ -0.12 (-0.22%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.08 (0.33%)
BOP 28.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
DFML 15.91 Decreased By ▼ -0.17 (-1.06%)
DGKC 182.00 Decreased By ▼ -0.40 (-0.22%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.77 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.70 Decreased By ▼ -0.40 (-1.99%)
HBL 290.42 Increased By ▲ 0.98 (0.34%)
HUBC 193.43 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.18 (3.05%)
LOTCHEM 25.41 Decreased By ▼ -0.41 (-1.59%)
MLCF 89.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.55%)
OGDC 299.10 Decreased By ▼ -3.15 (-1.04%)
PAEL 33.77 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 231.93 Increased By ▲ 0.85 (0.37%)
PPL 218.87 Decreased By ▼ -0.38 (-0.17%)
PRL 106.95 Increased By ▲ 3.19 (3.07%)
SNGP 90.23 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.11 (-0.48%)
TELE 7.11 Decreased By ▼ -0.12 (-1.66%)
TPLP 11.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
TRG 56.37 Increased By ▲ 0.90 (1.62%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
پاکستان

مالدیپ کے صدر کل تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  • ڈاکٹر محمد معیزو 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے مالدیپ کے پہلے صدر ہوں گے
شائع اپ ڈیٹ

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ 11 سال بعد کسی مالدیپی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

صدرمحمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان کے ہمراہ خاتونِ اول ساجدہ محمد، کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران مالدیپ کے صدر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جو ان کے اعزاز میں سرکاری ضیافت بھی دیں گے۔ صدر معیزو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ محدود سطح اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔

دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، بحری سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

دورے کے دوران پاکستان اور مالدیپ کا کاروباری فورم بھی منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط بڑھانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ممالک 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات مشترکہ مذہبی وابستگی، باہمی احترام، دیرینہ خیرسگالی اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون پر استوار ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد میں تعاون کے نئے راستے کھولنے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

Comments

200 حروف