BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 28.81 Increased By ▲ 0.23 (0.8%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
DFML 16.08 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 182.40 Increased By ▲ 0.79 (0.43%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.99 Increased By ▲ 0.52 (1.01%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 1.07 (5.62%)
HBL 289.44 Increased By ▲ 2.18 (0.76%)
HUBC 193.24 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.91 Decreased By ▼ -0.03 (-0.51%)
LOTCHEM 25.82 Decreased By ▼ -0.49 (-1.86%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.64 (0.71%)
OGDC 302.25 Increased By ▲ 2.51 (0.84%)
PAEL 33.73 Increased By ▲ 0.14 (0.42%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.08 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PPL 219.25 Increased By ▲ 1.78 (0.82%)
PRL 103.76 Increased By ▲ 4.57 (4.61%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.40 (1.77%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.47 Decreased By ▼ -1.08 (-1.91%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.43 (-5.08%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
دنیا

روس نے چھ ہفتوں میں ڈرون حملوں کا بڑا نیا اڈہ تعمیر کرلیا، سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف

  • روس نے تیزی سے جیٹ ڈرونز کا وسیع نیا اڈہ قائم کرکے حملہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرلیا، یوکرین اور نیٹو کے لیے سنگین خطرہ پیدا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

روس نے یوکرین کے قریب ڈرون حملوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے صرف چھ ہفتوں میں نیا بڑا اڈہ تعمیر کرلیا ہے، جو تقریباً 126 فٹ بال گراؤنڈز کے برابر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور دفاعی ماہرین کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اڈہ تکمیل کے قریب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں روس کے جدید جیٹ انجن والے ’جیران 4‘ اور ’جیران 5‘ ڈرونز لانچ کیے جا سکیں گے۔ یہ ڈرون 600 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار سے پرواز کرسکتے ہیں، جس کے باعث یوکرین کے لیے انہیں روکنا مشکل ہورہا ہے۔

یوکرینی فوجی اعداد و شمار کے مطابق روس نے رواں موسم گرما میں تین ماہ کے دوران جیٹ ڈرونز کا استعمال تقریباً چھ گنا بڑھایا۔ ماہرین کے مطابق نیا اڈہ 24 گھنٹوں میں 100 یا اس سے زائد جیٹ ڈرونز داغنے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار دستیاب وسائل اور فوجی اہداف پر ہوگا۔

یہ اڈہ روس کے شہر میلروو کے فضائی اڈے سے تقریباً ساڑھے تین کلومیٹر دور واقع ہے اور وہاں موجود فضائی دفاعی نظام یوکرین کے ممکنہ حملوں کو مشکل بنا سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق روس کی تیزی سے بڑھتی ڈرون صلاحیت یوکرین کے ساتھ نیٹو ممالک کے لیے بھی چیلنج بن سکتی ہے، کیونکہ کئی ممالک میں ڈرون حملوں کے خلاف جامع دفاعی نظام موجود نہیں۔

Comments

200 حروف