BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.82 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.97%)
DFML 16.23 Decreased By ▼ -0.10 (-0.61%)
DGKC 181.88 Increased By ▲ 0.76 (0.42%)
FABL 91.39 Decreased By ▼ -0.63 (-0.68%)
FCCL 51.78 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
FFL 13.93 Increased By ▲ 0.14 (1.02%)
GGL 18.06 Decreased By ▼ -0.88 (-4.65%)
HBL 286.95 Decreased By ▼ -3.31 (-1.14%)
HUBC 192.48 Decreased By ▼ -1.04 (-0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.27 (2.96%)
KEL 5.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.68%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 90.06 Increased By ▲ 0.67 (0.75%)
OGDC 298.96 Decreased By ▼ -1.43 (-0.48%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.77 Increased By ▲ 0.16 (1.18%)
PIOC 230.47 Decreased By ▼ -0.69 (-0.3%)
PPL 217.43 Increased By ▲ 0.40 (0.18%)
PRL 93.19 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
SNGP 89.73 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.58 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.63%)
TRG 53.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.19%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.01 (-1.03%)

یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2027-28 کے لیے ایس ایم تنویر کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔

یو بی جی کی جانب سے ایس ایم تنویر کی نامزدگی کو کاروباری برادری کی نمائندگی، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

یو بی جی رہنماؤں کے مطابق ایس ایم تنویر کی بصیرت افروز قیادت اور کاروباری معاملات پر گہری گرفت صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم تنویر نے بطور نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت کاروباری برادری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل اور کاروبار دوست پالیسیوں کے فروغ کے لیے نمایاں اقدامات کیے جنہیں کاروباری حلقوں میں سراہا گیا۔

یو بی جی کے مطابق ایس ایم تنویر کی قیادت میں گروپ ملک بھر کے صنعت کاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور اقتصادی استحکام کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔

ایس ایم تنویر کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کو برآمدات میں اضافے، صنعتی پیداوار کے فروغ اور تجارتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

یو بی جی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے کاروباری برادری کی مؤثر آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی جائے گی اور صنعت و تجارت کو درپیش پالیسی، ٹیکس، توانائی، برآمدات اور سرمایہ کاری سے متعلق مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Comments

200 حروف