کھیل
سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
- پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں 3 ملکی سیریز میں حصہ لیں گی، پی سی بی
پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لاہور مرحلے کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں 3 ملکی سیریز میں حصہ لیں گی۔
اعلامیے کے مطابق سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم میں 25 سے 31 اکتوبر تک 5 میچز، بشمول فائنل، کھیلے جائیں گے۔
راولپنڈی اور لاہور کے میچز کے فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ سیریز کے ٹکٹ 200 روپے سے دستیاب ہوں گے۔
فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 400 روپے سے شروع ہوگی۔ ایک شناختی کارڈ پر فی میچ زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔























Comments