مارکٹس
پام آئل کی قیمت میں اضافہ، سویابین آئل اور خام تیل کی مندی سے تیزی محدود
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 43 رنگٹ یا 0.94 فیصد اضافے کے بعد 4,635 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا
ملائیشین پام آئل کے فیوچرز کی قیمتوں میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر اضافہ ہوا، گزشتہ سیشن میں قیمتیں گرگئی تھیں۔
ڈالیان میں پام اولیین کی قیمتوں میں مضبوطی نے مارکیٹ کو سہارا دیا، تاہم سویابین آئل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے اضافے کو محدود رکھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ کاروبار کے ابتدائی اوقات میں 43 رنگٹ یا 0.94 فیصد اضافے کے بعد 4,635 رنگٹ (1,136 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری سیشن میں پام آئل کے کنٹریکٹ کی قیمت میں 1.48 فیصد کمی ہوئی تھی۔





















Comments