یوکرین کے ڈرون حملے، روس میں یانڈیکس کا ڈیٹا سینٹر بند
- کمپنی کے مطابق حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم یانڈیکس کی بعض خدمات صارفین کے لیے فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔
روسی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کمپنی یانڈیکس نے اتوار کو بتایا ہے کہ ڈرون حملے میں اس کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں روس کے علاقے ولادیمیر میں واقع اس کا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر بند ہوگیا۔
کمپنی کے مطابق حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم یانڈیکس کی بعض خدمات صارفین کے لیے فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔
گزشتہ چند روز کے دوران یہ تیسرا بڑا ڈیٹا سینٹر ہے جو حملوں کے باعث غیر فعال ہوا ہے۔
یانڈیکس نے جمعے کو بتایا تھا کہ ماسکو کے جنوب مغرب میں واقع کالوگا کے علاقے میں اس کے ڈیٹا سینٹر کو یوکرینی ڈرونز نے نشانہ بنایا، جس سے اس کا کچھ حصہ غیر فعال ہوگیا۔
اس سے ایک روز قبل یوکرین کے حملے کے نتیجے میں ماسکو کے جنوب مشرق میں واقع ساسووو میں یانڈیکس کا ڈیٹا مرکز بھی بند ہوگیا تھا۔ اس مرکز میں کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے تین سپر کمپیوٹرز میں سے دو موجود ہیں۔
یانڈیکس کو روس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کا ایک اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے اور اسے بعض اوقات روس کا گوگل بھی کہا جاتا ہے۔
























Comments