پاکستان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 6 سے 8 اکتوبر تک پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
انتونیو گوتریس صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل راولپنڈی میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔
انتونیو گوتریس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور پیشگی اطلاع کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔





















Comments