BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
دنیا

ایران کو اعتماد سازی منصوبے پر امریکی ردعمل موصول

  • قطری ثالثوں نے پیر کو واشنگٹن سے موصول ہونے والا ردعمل ایران کو پہنچایا
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو منگل کو دوحہ میں قطری ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کی جانب سے سات روزہ منصوبے سے متعلق ردعمل موصول ہوا، جس کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد سازی ہے، تاہم فریقین کے اقدامات کی ترتیب اب بھی بنیادی اختلاف کا باعث بنی ہوئی ہے۔

رائٹرز کو ایک ایسے عہدیدار نے بتایا جو ایرانی نہیں تاہم مذاکرات سے آگاہ ہے کہ عباس عراقچی بدھ کو تہران میں امریکی ردعمل پر بات کریں گے۔

ایران نے گزشتہ ہفتے سات روزہ تجویز پیش کی تھی، جس کے تحت عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ضروری شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جاسکتی ہے اور سمندری آمدورفت معمول پر لائی جاسکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں اس تجویز کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد قطر نے ثالثی کی کوششیں مزید تیز کردیں۔

عہدیدار کے مطابق قطری ثالثوں نے پیر کو واشنگٹن سے موصول ہونے والا ردعمل ایران کو پہنچایا۔ انہوں نے امریکا سے واپسی کے دوران عباس عراقچی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

عہدیدار نے بتایا کہ زیر گردش دستاویز میں اعتماد سازی کے لیے سات روزہ مدت تجویز کی گئی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کو جون میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے بہتر ورژن کی جانب واپس لانا ہے۔ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ٹھوس اقدامات بھی شامل ہیں۔

عہدیدار کے مطابق اختلاف منصوبے کے اجزا پر نہیں بلکہ ان اقدامات پر عمل درآمد کی ترتیب پر ہے۔

قطر تنازع ختم کرنے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی کوششوں کے تحت واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔

جون میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں مختصر جنگ بندی ہوئی تھی، جس میں آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق شقیں شامل تھیں۔

Comments

200 حروف