BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

گلگت بلتستان اسمبلی میں آسان کاروبار ایکٹ جلد پیش کیے جانے کا امکان

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور ایس آئی ایف سی کے سیکریٹری جمیل احمد قریشی کے درمیان ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

گلگت بلتستان اسمبلی میں آسان کاروبار ایکٹ جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے، خطہ حکومت کے وسیع تر سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول میں اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ پیشرفت گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین اور ایس آئی ایف سی کے سیکریٹری جمیل احمد قریشی کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں خطے میں سرمایہ کاری میں سہولت کاری، ریگولیٹری اصلاحات اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے وزیر اعلیٰ کو حکومت کی سرمایہ کاری میں سہولت کاری اور ریگولیٹری اصلاحات سے متعلق اہم ترجیحات پر بریفنگ دی جنہیں آسان کاروبار ایکٹ کے ذریعے ملک بھر میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ریگولیٹری عمل کو آسان بنانا، کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کرنا اور سرمایہ کاری و معاشی نمو کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

آسان کاروبار کے اقدامات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون سازی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مخصوص مالیاتی اور ٹیکس اسکیمیں بھی شامل ہیں جن کا مقصد کاروباری عمل کو آسان بنانا اور پاکستان میں معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔

30 جون 2025 کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اپنی اسمبلی میں ’’کے پی آسان کاروبار ایکٹ 2025‘‘ کے نام سے ایک مسودہ قانون پیش کیا۔ اس ایکٹ کا مقصد کاروباری سرگرمیوں میں سہولت کے لیے ون ونڈو پورٹل قائم کرنا، اسے منظم اور فعال کرنا ہے تاکہ ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنایا جاسکے ۔

دریں اثنا، اجلاس میں گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی کے فروغ اور خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کاری اور تجارتی بنیادوں پر قابلِ عمل سرمایہ کاری کے مواقع کی ترقی میں معاونت کے حوالے سے اپنے کردار کو اجاگر کیا۔

ایس آئی ایف سی نے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکے، کاروباری ماحول کو مزید مضبوط بنایا جائے اور ادارہ جاتی سطح پر مربوط معاونت کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

Comments

200 حروف