BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

ایف پی سی سی آئی کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ

  • 30 ستمبر کی آخری تاریخ قریب آنے کے ساتھ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس ماہرین کو نظام میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے اور حتمی تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کی جائے تاکہ تجارت، صنعت اور دیگر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین تجارتی تنظیم نے زور دیا کہ یہ توسیع کوئی رعایت نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس تعمیل یقینی بنانے، ٹیکس دائرہ کار کو وسیع کرنے اور کاروباری برادری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور انفرادی ٹیکس دہندگان کو درپیش شدید دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک عملی ضرورت ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے نشاندہی کی کہ 30 ستمبر کی آخری تاریخ قریب آنے کے ساتھ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس ماہرین کو نظام میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل پر ملک بھر سے ٹریفک کے شدید دباؤ کے باعث بار بار سست روی، تکنیکی خرابیوں اور سسٹم ڈاؤن ہونے کے مسائل پیش آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تکنیکی رکاوٹیں ہزاروں ایسے ٹیکس دہندگان کو اپنے گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس درست اور بروقت جمع کرانے سے روک رہی ہیں جو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے خواہش مند ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے وضاحت کی کہ پاکستان کی کاروباری برادری قومی ذمہ داری پوری کرنے اور قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پُرعزم ہے۔ تاہم نظام کی خامیوں اور انتہائی مصروف اور ناکافی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وجہ سے انہیں سزا دینا انتہائی ناانصافی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے مطلوبہ توسیع کے لیے کئی اہم وجوہات بیان کیں جن میں سب سے اہم ایف بی آر کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں شدید عدم استحکام ہے۔ رش کے اوقات میں آئی آر آئی ایس سسٹم کا مسلسل سست ہونا اور کریش ہونا ٹیکس وکلا، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور انفرادی کاروباری مالکان کے لیے ٹیکس گوشوارے مؤثر انداز میں جمع کرانا تقریباً ناممکن بنارہا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ایک ماہ کی توسیع ٹیکس دہندگان کو ٹیکس قوانین میں حالیہ متعارف کرائی گئی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور سسٹم کریش ہونے کے خدشے کے بغیر اپنے گوشوارے جمع کرانے کے لیے انتہائی ضروری مہلت فراہم کرے گی۔

عاطف اکرام شیخ نے نشاندہی کی کہ ٹیکس قوانین اور رپورٹنگ کے تقاضوں میں حالیہ پیچیدہ ترامیم نے بڑے پیمانے پر ابہام پیدا کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو ان تکنیکی پیچیدگیوں کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے اضافی وقت درکار ہے تاکہ اپنے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی تطبیق میں غیرارادی غلطیوں سے بچ سکیں۔

Comments

200 حروف