BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

ٹانک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

  • پولیس کے مطابق 2 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے اور 2 زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ پولیس کے حوالے سے آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ ایس ایم اے تھانے کی حدود میں ہوا، جہاں مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کیے۔

شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں لاشوں کا قانونی معائنہ اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Comments

200 حروف