BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سائنس علی راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیز رفتار تکنیکی جدت، بڑھتی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور برآمدی امکانات میں اضافے کے باعث مجموعی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبے کے طور پر ابھرا ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ 22ویں سالانہ پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی شعبے میں صلاحیتوں کا یہ متاثر کن مظاہرہ تجارت کے توازن کو بہتر بنانے، قومی ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتا ہے جو پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی مسلسل پختگی اور عالمی مسابقتی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز 2026 کا انعقاد پائیونیر کی سلور اسپانسر اور سسٹمز لمیٹڈ کی انڈسٹری پارٹنر کے طور پر معاونت سے کیا گیا۔

سسٹمز لمیٹڈ نے سروسز کیٹیگری میں ٹاپ ایکسپورٹر کیلئے معزز گولڈ ایوارڈ حاصل کیا جو بالخصوص اس کے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ آپریشنز کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ اعزاز برآمدات کی بنیاد پر معاشی نمو کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جبکہ سسٹمز لمیٹڈ نے زرمبادلہ کی آمدنی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

سرکاری شعبے میں جاری ڈیجیٹلائزیشن کے باعث نادرا سرکاری خدمات میں تبدیلی کے عمل میں ایک نمایاں ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ نادرا کی نمایاں کامیابیوں میں پبلک سیکٹر کیٹیگری میں گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل گولڈ ایوارڈ بھی شامل ہے جو اس کی وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے لیے دیا گیا۔

Comments

200 حروف