BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

پی این ایس/ایم ہنگور کی ہتھیاروں سے پہلی فائرنگ، جنگی صلاحیت کا مظاہرہ

  • وزیراعظم ہنگور کی پہلی براہ راست ہتھیاروں کی کامیاب فائرنگ پر پاکستان نیوی اور اس کی قیادت کو مبارکباد دی۔
شائع اپ ڈیٹ

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان نیوی کی حال ہی میں شامل کی گئی نئی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور نے بحیرہ عرب کے شمالی حصے میں پہلی بار براہ راست ہتھیاروں کی فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی، جس سے آبدوز کی آپریشنل تیاری اور ہتھیاروں کے نظام کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوا ہے۔

نیوی کے مطابق فائرنگ کی مشق کے دوران پی این ایس/ایم ہنگور نے اینٹی شپ کروز میزائل داغا، جو طویل فاصلے تک درست نشانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور میزائل نے کامیابی سے مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا۔

نیوی کے ڈی جی پی آر نے کہا کہ کامیاب فائرنگ پی این ایس/ایم ہنگور کو آپریشنل بنانے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے پاکستان نیوی کی زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں اضافے کا بھی مظاہرہ ہوا ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں ہونے والی فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور کامیاب تجربے کو پی این ایس/ایم ہنگور کو آپریشنل بنانے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

نیول چیف نے آبدوز کی جنگی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے آپریشنل تیاری برقرار رکھنے اور سمندر میں پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

نیوی نے کہا کہ کامیاب فائرنگ نے پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے جدید، جنگی طور پر تیار اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورس برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی پہلی براہ راست ہتھیاروں کی کامیاب فائرنگ پر پاکستان نیوی اور اس کی قیادت کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ آبدوز کی جانب سے اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانا پاکستان نیوی کی آبدوز فورس کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی تیاری یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس/ایم ہانگور کی بحری بیڑے میں شمولیت اور اسے آپریشنل بنانے کے عمل میں شامل تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

Comments

200 حروف