کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 4305 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 4305 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 126 روپے کے اضافے سے 6963 روپے ہوگئی۔
























Comments