صدر پی ایس جی ناصر الخلیفی کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ پر تحقیقات شروع
- الخلیفی اور بی اِن نے مفادات کے ٹکراؤ کے الزام کو مسترد کردیا
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے صدر ناصر الخلیفی کے خلاف فرانس میں مفادات کے مبینہ غیر قانونی ٹکراؤ کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پیرس پراسیکیوٹر کے دفتر نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ معاملہ لیگ ون کے نشریاتی حقوق سے متعلق ہے۔ الخلیفی اور بی اِن میڈیا گروپ نے مفادات کے ٹکراؤ کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
تحقیقات کا تعلق 2024 میں لیگ ون کے نشریاتی حقوق کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے ہے۔ اس معاملے میں الخلیفی کے دو عہدے زیرِ بحث ہیں، ایک پی ایس جی کے صدر اور دوسرا بی اِن میڈیا گروپ کے چیئرمین کا ہے۔
الخلیفی اور بی اِن نے اس تاثر کو مسترد کیا ہے کہ ان کے عہدوں کی وجہ سے مفادات کا کوئی ٹکراؤ پیدا ہوا۔
معاملے سے واقف ایک ذریعے کے مطابق الخلیفی گزشتہ ایک سال کے دوران لیگ ون کی گورننگ باڈی ایل ایف پی کے تقریباً تمام بورڈ اجلاسوں سے خود کو الگ رکھتے رہے ہیں اور بی اِن سے متعلق امور پر ہونے والے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
























Comments