پاکستان
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،توانائی کی بلاتعطل فراہمی پر زور
- توانائی کی مسلسل فراہمی ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز کے لیے اہم ہے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں تازہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاتعطل توانائی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی مسلسل فراہمی ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز کے لیے اہم ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمدورفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل راستہ ہیں۔
اس موقع پر پاکستان اور ایران نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
























Comments