گورنر پنجاب کا کھجور کی برآمدات بڑھانے پر زور
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈی ایچ اے لاہور کے آرگینک ولیج میں منعقدہ کھجور فیسٹیول میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
فیسٹیول میں کھجور کی 100 سے زائد اقسام نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ بڑی تعداد میں شہریوں جن میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی شامل تھے نے فیسٹیول میں شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کھجور پیدا کرنے والے بہترین ممالک میں شامل ہے اور یہاں کھجور کی تمام اقسام پائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھجوریں عالمی معیار کی ہیں اور ان کی برآمد کے لیے بہترین پیکیجنگ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی کھجوروں کی برآمد کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معمولی توجہ سے مقامی سطح پر کھجور کی پیداوار میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یا کسی اور کی طرف دیکھنے کے بجائے ہمیں ملک کی بہتری کے لیے جو کچھ ممکن ہے وہ خود کرنا چاہیے۔
























Comments