کھیل
ویمنز ایشیا کپ، پاک، بھارت ٹاکرا آج ہوگا
- دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا
ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2026 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا۔
دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
بھارت نے اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور گروپ میں سرفہرست ہے۔
پاکستان نے ایک میچ کھیلا ہے اور کامیابی کے ساتھ 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
گروپ میں تھائی لینڈ تیسرے جبکہ ہانگ کانگ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
























Comments