BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

بھارت کی مندھانا ویمنز کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئیں

  • ہندوستانی کھلاڑی اسمرتی مندھانا کے تمام فارمیٹس میں رنز کی تعداد 10,880 ہوگئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی اوپنر اسمرتی مندھانا نے ہانگ کانگ کے خلاف ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں شاندار سنچری بنا کر خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مندھانا نے 64 گیندوں پر 124 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ اس دوران انہوں نے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کے 10,868 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مندھانا کے تمام فارمیٹس میں مجموعی رنز 10,880 ہوگئے۔

اس کے علاوہ یہ ان کی 18ویں بین الاقوامی سنچری تھی، جس کے ساتھ انہوں نے میگ لیننگ اور لورا وولوارٹ کے 17،17 سنچریوں کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مندھانا کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 5 وکٹوں پر 193 رنز بنائے، جبکہ جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 16.2 اوورز میں صرف 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت نے 137 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مندھانا نے کہا کہ انہیں اپنے بنائے گئے ریکارڈز کا علم نہیں تھا، تاہم وہ بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔

Comments

200 حروف