دنیا
یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی فضائی حملے، 17 افراد زخمی
- زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں، حکام
یوکرین کے بحیرۂ اسود کے ساحلی شہر اوڈیسا میں جمعرات کی صبح روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 21 منزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔
شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرہی لیساک نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے حملے کے بعد کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ایک رہائشی عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی بدھ کی شام ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ رائٹرز کے ایک عینی شاہد کے مطابق یہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب شہر پر روسی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران روس کی جانب سے یوکرینی شہروں پر فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ یوکرین بھی روسی علاقوں میں ڈرون حملے کر رہا ہے۔
























Comments