BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

نیپال، تباہ کن سیلاب کے ایک ہفتے بعد امدادی ٹیمیں دور دراز علاقوں تک پہنچ گئیں

  • پن بجلی منصوبوں کے ملبے میں تلاش کرکے تقریباً 300 پھنسے ہوئے کارکنوں کو ریسکیو کرلیا
شائع اپ ڈیٹ

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے تقریباً ایک ہفتے بعد امدادی کارکنوں نے دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے عارضی پل تعمیر کیے اور ہمالیہ کے پہاڑی علاقوں میں تباہ ہونے والے پن بجلی منصوبوں کے ملبے میں تلاش کرکے تقریباً 300 پھنسے ہوئے کارکنوں کو ریسکیو کرلیا۔

وزیراعظم بالیندر شاہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک 11,000 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی بحال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے رات گئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ تباہی کے نتیجے میں کم از کم 939 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں شہری اپنے گھر، خاندان، عزیزوں اور املاک سے محروم ہوگئے ہیں۔ حکومت ان کی تکلیف کو سمجھتی ہے اور بحالی کے ذریعے انہیں معمول کی زندگی کی جانب واپس لانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

بالیندر شاہ کے مطابق شدید متاثرہ ضلع نواکوٹ تک سڑکوں کا رابطہ بحال کرلیا گیا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں اور ضروری سامان کی ترسیل میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔ پولیس اہلکار بپن ریگمی نے بتایا کہ نواکوٹ کے گاؤں بیتراوتی میں ایک مکان سے 24 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے کے نتیجے میں برف، چٹانوں اور کیچڑ کا شدید سیلاب آیا، جس نے چین کی سرحد سے متصل علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

پن بجلی منصوبوں میں ریسکیو آپریشن

وزیراعظم شاہ نے بتایا کہ اب تک پن بجلی منصوبوں سے 279 کارکنوں کو بچایا جاچکا ہے، جبکہ حکام کے اندازے کے مطابق تقریباً 1,000 افراد ان منصوبوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے جاری تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ رات کے اندھیرے میں روشنیوں کے نیچے بھاری مشینری کے ذریعے مٹی اور چٹانیں ہٹائی جارہی ہیں۔ فوجی اہلکار بھی ٹارچوں کی مدد سے سرنگوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے۔

نیپال میں ہمالیائی پانی کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے رواں صدی کے آغاز سے پن بجلی منصوبوں میں تیزی آئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ یہ تباہی ہمالیائی خطے کو درپیش موسمیاتی خطرات میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کا سیلاب عالمی حدت کے طویل مدتی اثرات کے باعث گلیشیئرز میں عدم استحکام سے پیدا ہوا۔

Comments

200 حروف