BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تحمل اور مسلسل سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران اور ان کی تعمیری بات چیت کو بھی مثبت پیش رفت قرار دیا۔

شہباز شریف نے 18 جون کو امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے لیے قابل عمل راستہ فراہم کرتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی مستقل سفارتی کوششوں کو سراہا اور مختلف شعبوں میں اسلام آباد کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جون میں صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران کیے گئے فیصلوں کے مطابق دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے علاقائی روابط اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جبکہ مسعود پزشکیان نے شہباز شریف کو دسمبر 2026 میں تہران میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

شہباز شریف 31 اگست سے 2 ستمبر تک کرغزستان کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ ایس سی او سربراہان اجلاس سے خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ بھی سنبھالے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف