BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

  • آر 4 فریم ورک کا محور علاقائی سلامتی اور سفارتی رابطہ کاری پر توجہ مرکوز کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ ایک اہم علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق استنبول آمد پر محمد اسحاق ڈار کا استقبال ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامیہ بریگیڈیئر جنرل شینول وارول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جیہاد ارگینائے اور دیگر اعلیٰ ترک حکام نے کیا۔

استنبول پہنچنے کے فوراً بعد نائب وزیراعظم نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان اور اس کے عوام کی امن و خوشحالی، نیز امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔

اسحاق ڈار آئندہ ہونے والے ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی بدستور جاری ہے اور مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ توقع ہے کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی سلامتی، سفارتی رابطہ کاری اور امن کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آر 4 فریم ورک مارچ میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی سفارتی کوششوں کے دوران سامنے آیا تھا۔ اس کا گزشتہ اجلاس جون میں قاہرہ میں ہوا تھا، جہاں شریک ممالک نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا تھا۔

آر 4 کے پہلے دو اجلاس مارچ میں ریاض اور اسلام آباد میں منعقد ہوئے تھے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اس سے قبل اسحاق ڈار کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے پاکستانی وزیر خارجہ نے قبول کر لیا تھا۔

دفتر خارجہ نے آر 4 میکانزم کو شریک ممالک کے درمیان مشاورت، تعاون اور علاقائی امن و خوشحالی کے لیے مربوط کوششوں کے مشترکہ عزم کا عکاس قرار دیا ہے۔

اسحاق ڈار برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچے ہیں، جسے دفتر خارجہ نے کامیاب قرار دیا۔

برطانیہ کے دورے کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی اور قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز اور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی ایوکور بوچوی سے بھی ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ اور پاکستانی تارکینِ وطن کے نمائندوں سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔

Comments

200 حروف