ایمباپے کی ہیٹ ٹرک، ریئل میڈرڈ کی ریئل سوسیڈاد پر شاندار فتح
- ریئل میڈرڈ نے ریئل سوسیڈاد کو 1-4 سے پچھاڑا
کیلین ایمباپے کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے لا لیگا کے سیزن کے پہلے ہوم میچ میں ریئل سوسی داد کو 1-4 سے شکست دے دی۔
سانتیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں ایمباپے نے 40 ویں منٹ میں ریال کو برتری دلائی، تاہم چار منٹ بعد لوکا سوچچ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں ایمباپے نے 60ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرکے ریال کو دوبارہ برتری دلائی، جبکہ وینیسیئس جونیئر نے 68 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ ایمباپے نے 80 ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔
میچ کے پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ کو مشکلات کا سامنا رہا اور شائقین نے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، تاہم دوسرے ہاف میں ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
ریئل سوسی داد نے ابتدائی مرحلے میں کئی مواقع پیدا کیے، لیکن ریال کے گول کیپر تھیباؤٹ کورتوا نے شاندار دفاع کرتے ہوئے انہیں گول میں تبدیل نہ ہونے دیا۔
























Comments