کاروبار اور معیشت
پاکستان آکسیجن نے زبیر صدیقی کو نیا سی ای او مقرر کردیا
- زبیر صدیقی کو شیخ فرید امان کی جگہ مقرر کیا گیا
پاکستان آکسیجن لمیٹڈ نے منگل کو زبیر صدیقی کو یکم ستمبر 2026 سے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی نے ایک نوٹس کے ذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اس تقرری سے آگاہ کیا۔
زبیر صدیقی کو شیخ فرید امان کی جگہ مقرر کیا گیا جو اس وقت عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
پاکستان آکسیجن کو پاکستان میں 1949 میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا جبکہ 1958 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا۔
کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں صنعتی اور طبی گیسوں اور ویلڈنگ الیکٹروڈز کی تیاری کے علاوہ طبی آلات کی مارکیٹنگ شامل ہے۔























Comments