BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک

  • مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹی فورسز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ چند روز میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 49 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کے تحت دہشت گرد نیٹ ورکس اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، جن میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان شامل ہیں، کے خلاف کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں متعدد تیز رفتار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی کو دھماکے سے اڑانے والے آلات، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرکے تلف کر دی گئیں۔

بلوچستان میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں کیے گئے 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے کر تلف کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے ”عزمِ استحکام“ کے وژن کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف