BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سندھ ریسکیو 1122: چینی کمپنی کی خودکار فائر فائٹنگ ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش

  • چینی کمپنی کے وفد کا ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ، صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نظام کا جائزہ لیا
شائع اپ ڈیٹ

چینی کمپنی نے سندھ میں جدید فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ریسکیو نظام متعارف کرانے کی پیشکش کردی ہے جس میں خودکار فائر ٹینڈرز بھی شامل ہیں جو کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ آگ بجھانے اور انخلا میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

مشیر وزیراعلی سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے چینی کمپنی کے وفد کا خیرمقدم کیا جبکہ ڈی جی ریسکیو1122 واجد صغت اللہ مہر، ڈائریکٹر آپریشنز عابد شیخ اور اعلی افسران بھی موجود تھے۔

چینی کمپنی کے وفد نے ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے نظام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مشیر وزیراعلی سندھ گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ میں سرمایہ کاری اور پاک چین تعاون کے تحت ریسکیو و فائر فائٹنگ سروسز کو جدید بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 روزانہ اوسطاً 26 سے 30 ہزار ایمرجنسی کالز وصول کرتا ہے اور روزانہ تقریباً 900 طبی ہنگامی صورتحال جب کہ 30 سے 35 فائر اور واٹر ریسکیو واقعات میں کارروائی کی جاتی ہے۔ ایمبولینس 8 سے 10 منٹ جبکہ موٹر بائیک ریسپانس ٹیم 4 سے 5 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران ریسکیو 1122 نے 5,776 افراد کو زندہ بچایا جبکہ 1,461 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کیں۔

سروس کے تحت میڈیکل ایمرجنسی، فائر فائٹنگ، واٹر ریسکیو، اربن سرچ اینڈ ریسکیو، ہائی وے ریسکیو اور جینڈر ڈیسک کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

چینی وفد نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سندھ کے لیے جدید فائر فائٹنگ آلات اور خودکار فائر ٹینڈرز فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

وفد کے مطابق جدید فائر فائٹنگ نظام انسانی مداخلت کو کم کرتے ہوئے تنگ سڑکوں میں بھی خودکار طور پر آگ بجھانے اور متاثرہ افراد کے انخلا میں بیک وقت معاونت کرسکتا ہے۔

چینی وفد نے آلات کی فراہمی کے ساتھ تین سالہ مینٹیننس سروس، ہر تین ماہ بعد تکنیکی معائنہ اور تاحیات وارنٹی کی پیشکش بھی کی۔

وفد نے مشیروزیراعلی سندھ گیانچند ایسرانی اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے وہاں جدید فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی ریسکیو نظام کا مشاہدہ کرنے کی بھی پیشکش کی۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ حکومت ریسکیو 1122 کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرکے شہریوں کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو عملی معاشی اور تکنیکی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف