شاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص خفیہ رکھنا مشکل تھا، ملکہ کامیلا
- ملکہ نے اپنے شوہر کی دیکھ بھال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ چارلس کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم تھے
برطانیہ کی ملکہ کامیلا نے پہلی مرتبہ عوامی طور پر بتایا ہے کہ شاہ چارلس کی کینسر کی تشخیص کو ابتدائی طور پر خفیہ رکھنا ان کے لیے کتنا مشکل تھا۔
بکنگھم پیلس نے فروری 2024 میں اعلان کیا تھا کہ برطانوی بادشاہ کینسر کی ایک نامعلوم قسم کے علاج سے گزر رہے ہیں۔ شاہ چارلس تاحال علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے گزشتہ دسمبر میں کہا تھا کہ بیماری کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے باعث اب علاج کا دورانیہ کم کیا جاسکتا ہے۔
محل کے اعلان سے ایک ہفتہ قبل ملکہ کامیلا نے لندن کے ایک اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے میگیز سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا تھا۔ بدھ کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے میگیز کی چیف ایگزیکٹو لورا لی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اپنے شوہر کی بیماری کے بارے میں بات نہ کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔
کامیلا نے کہا کہ وہ بیماری کی خبر ظاہر کرنا چاہتی تھیں، لیکن انہیں محسوس ہوا کہ یہ مناسب وقت نہیں تھا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو دیکھ کر محسوس کیا کہ ایسے مراکز کتنے اہم ہیں۔
ملکہ نے اپنے شوہر کی دیکھ بھال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ چارلس کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم تھے اور بیماری سے نمٹنے کے لیے کام کو اپنا طریقہ سمجھتے تھے۔
میگیز کی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ شاہ چارلس اور شہزادی کیتھرین کی جانب سے کینسر کے علاج کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے دیگر مریضوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔
























Comments