BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت، کولکتہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک

  • واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، پولیس
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے مشرقی شہر کولکتہ میں ایک ہوٹل میں بدھ کو آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے رائٹرز کو بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی اور ایک گھنٹے کے اندر اس پر قابو پالیا گیا۔

افسر کے مطابق واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جبکہ ممکنہ طور پر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مقامی میڈیا نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، جبکہ کم از کم 6 زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج بتایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے این آئی نے محکمہ فائر بریگیڈ کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بنگلہ دیشی شہری بھی شامل تھے، جو طبی علاج کے لیے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔

این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ تمام 9 ہلاک افراد بنگلہ دیشی شہری تھے۔

تاہم رائٹرز سے بات کرنے والے سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ ہوٹل وسطی کولکتہ کے ایک گنجان علاقے میں واقع ہے اور کم قیمت رہائش اور ریستورانوں کے لیے معروف ہے۔

Comments

200 حروف