BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

وزیراعظم کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم

  • خطے کے مستقبل کے لیے پائیدار امن ناگزیر ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کے تحفظ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کے حمایت پر مبنی بیان کو سراہتے ہیں، جو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں ماہ کے آغاز میں طے کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے ٹرمپ کی بہادرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ اس قیادت نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے مستقبل کے لیے پائیدار امن ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر حال ہی میں یہ معاہدہ طے کرلیا ہے۔

ٹرمپ نے اس معاہدے کو خطے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک مستقبل میں زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ تینوں ممالک کی عظیم قیادت کو مبارکباد اور معاہدے کو بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم قرار دیا۔

مکہ معاہدہ 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان فوجی اور اسٹرٹیجک تعاون کو باضابطہ شکل دی گئی۔

معاہدے میں اجتماعی دفاعی مزاحمت کا اصول شامل ہے، جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

معاہدہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لیے بھی ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف