BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

میانمار نے بنگلہ دیش میں مقیم 3 لاکھ سے زائد روہنگیا کی تصدیق کردی

  • اقوام متحدہ کے مطابق 2017 میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش پہنچے تھے
شائع اپ ڈیٹ

میانمار کی فوجی حمایت یافتہ حکومت نے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم تقریباً 3 لاکھ 9 ہزار بے گھر افراد کی تصدیق کی ہے کہ وہ شورش زدہ ریاست رخائن کے سابق رہائشی ہیں، تاہم ان کی وطن واپسی رخائن میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

میانمار کی وزارت خارجہ کے مطابق 31 جولائی 2026 تک بنگلہ دیش کی جانب سے فراہم کردہ 8 لاکھ 28 ہزار 824 ناموں میں سے 3 لاکھ 8 ہزار 797 افراد کی سابق رہائشیوں کے طور پر تصدیق کی جاچکی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2017 میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش پہنچے تھے، جبکہ اب بھی کئی افراد خطرناک سمندری اور زمینی راستوں سے نقل مکانی کررہے ہیں۔

میانمار کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی فراہم کردہ فہرست میں 4 ہزار 241 افراد ایسے ہیں جن پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جبکہ مزید ایک لاکھ 13 ہزار 507 افراد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

میانمار کے مطابق رخائن میں سکیورٹی حالات مستحکم ہونے کے بعد ہی روہنگیا کی واپسی شروع کی جائے گی۔ میانمار کی فوج رخائن میں زیادہ خودمختاری کے لیے سرگرم نسلی مسلح گروپ اراکان آرمی کے خلاف لڑ رہی ہے۔

میانمار کا کہنا ہے کہ روہنگیا کی واپسی بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ معاملہ ہے۔ 2018 اور 2019 میں بھی واپسی کے انتظامات کیے گئے تھے، تاہم کوئی روہنگیا واپس نہیں گیا۔

میانمار نے ملائیشیا سے 5 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس لینے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم ملائیشیا نے واضح کیا ہے کہ جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں واپسی نہیں ہوگی۔

Comments

200 حروف