BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، گندا اور زائد المیعاد گوشت ضائع

  • تفصیلی جانچ میں گوشت متعدد خطرناک بیماریوں سے متاثر ہونے کا انکشاف
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سگیاں میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 700 کلو گرام بدبودار اور زائدالمیعاد گوشت برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مذبح خانے کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی براہِ راست نگرانی میں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میٹ سیفٹی ٹیم نے معائنے کے دوران گوشت کا رنگ نیلا پڑا ہوا پایا۔ تفصیلی جانچ میں گوشت متعدد خطرناک بیماریوں سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوشت کے ریشوں میں سیال مادے سے بھرے تھیلے اور کیڑے بھی پائے گئے، جس کے باعث یہ انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر تھا۔

راجہ منصور احمد نے بتایا کہ غیر قانونی ذبح اور گوشت ذخیرہ کرنے کی یہ سہولت رہائشی علاقے میں خفیہ طور پر قائم کی گئی تھی۔ ان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے پہنچتے ہی مالک موقع سے فرار ہوگیا۔

مذبح خانے کے پاس فوڈ کا کوئی مستند لائسنس یا لازمی ریکارڈ موجود نہیں تھا، جبکہ گوشت کو فوڈ سیفٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہِ راست فرش پر رکھا گیا تھا۔

کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف