سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں پھسل کر زخمی،کراچی منتقل
- کاندھے کی ہڈی میں فریکچر، طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، انتظامیہ
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضوخانہ میں پاؤں پھسلنے کے باعث گرکر زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے ان کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے ۔
سیلا نی ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مولانا بشیر فاروق قادری جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال آغا خان منتقل کردیا گیا ۔
ان کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے ،البتہ ضروری ایکس رے ، ٹیسٹ اور طبی کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال مولانا بشیر کا آپریشن مؤخر کیا جائے گا۔
ان کی طبیعت اور رپورٹس کا مزید مشاہدہ کیا جائے گا اور دو دن بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹرز دوبارہ معائنہ کرکے فیصلہ کریں گے کہ آپریشن کی ضرورت ہے یا نہیں۔
سیلانی ویلفیئر کی انتظامیہ نے سب سے اپیل کی ہے کہ مولانا بشیر فاروق قادری کی جلد اور مکمل صحت یابی اور آنے والے دنوں میں آسانی کے لیے دعا کریں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026



















Comments