BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

پاکستان اور ناروے کا غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام، انسدادِ دہشت گردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مؤثر اقدامات سے یورپ میں غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی ہوئی، محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

وزارتِ داخلہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے نے انسدادِ دہشت گردی، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام، پولیس کی تربیت اور باہمی قانونی معاونت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے مؤثر اقدامات کے نتیجے میں یورپ میں غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ غیرقانونی ہجرت کی مؤثر روک تھام کے لیے قانونی امیگریشن کے مواقع کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال اور وہاں سے سرگرم کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ’’افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہورہی ہے۔‘‘

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘

محسن نقوی نے کہا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments

200 حروف