ڈیزل کی قیمت میں 1.16 روپے، پٹرول میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ
- نئی قیمتیں جمعہ 14 اگست کیلئے نافذ العمل ہوں گی
وفاقی حکومت نے جمعہ 14 اگست کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1.16 روپے فی لیٹر جبکہ موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کو حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی۔

پٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 324.98 روپے سے بڑھ کر 325.43 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1.16 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 382.79 روپے سے بڑھ کر 383.95 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتیں کل تک نافذ العمل رہیں گی، جو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حکومت کی جاری پالیسی کے مطابق ہے۔
اس سے قبل بدھ کو ہونے والے جائزے میں حکومت نے ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ پٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔






















Comments