BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
پاکستان

ناروے کے وزیر خارجہ 13 اور 14 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

  • ایک دہائی بعد ناروے کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے 13 اور 14 اگست کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایک دہائی میں ناروے کے کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔دورے کے دوران اسحاق ڈار اور ایسپن بارتھ ایدے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جن میں پاکستان اور ناروے کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں فریق دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور ناروے کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کے دوران ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں مارچ اور اپریل 2026 میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے ہوئے، جبکہ ناروے کے ریاستی سیکریٹری اینڈریاس موٹسفیلٹ کراوک نے مئی میں اسلام آباد کا دورہ بھی کیا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ناروے کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Comments

200 حروف