BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.07%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.44 Increased By ▲ 0.09 (0.3%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.14 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 52.94 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 307.40 Increased By ▲ 1.30 (0.42%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.65 Decreased By ▼ -1.08 (-0.34%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.95 Increased By ▲ 0.27 (1.84%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 225.50 Decreased By ▼ -1.41 (-0.62%)
PRL 93.44 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.89 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.99 Increased By ▲ 0.43 (0.76%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

حکومت نے نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع کر دی

  • رحمت علی حسنی 2023 سے نیشنل بینک کے صدر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رحمت علی حسنی کو مزید دو ہفتوں کے لیے دوبارہ تعینات کر دیا ہے۔

فہرست شدہ بینک نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ”حکومتِ پاکستان کے وزارتِ خزانہ کے فنانس ڈویژن نے رحمت علی حسنی کو 7 اگست 2026 سے دو ہفتوں کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر/سی ای او کے عہدے پر دوبارہ تعینات کر دیا ہے، یا نئے صدر/سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھالنے تک، جو بھی پہلے ہو۔“

جولائی 2023 میں فنانس ڈویژن نے رحمت علی حسنی کا نام نیشنل بینک کے مستقل صدر/سی ای او کے تین سالہ عہدے کے لیے وفاقی کابینہ کو بطور اولین امیدوار بھجوایا تھا۔

بعد ازاں حکومت نے اگست 2023 میں انہیں باضابطہ طور پر نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کر دیا تھا۔

رحمت علی حسنی 2010 سے نیشنل بینک آف پاکستان سے وابستہ ہیں اور اس دوران وہ انویسٹمنٹ بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ اور ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی کے شعبوں کی سربراہی کر چکے ہیں۔

انہیں پاکستان کے مختلف اداروں میں معاشی تحقیق، کیپیٹل مارکیٹس، انویسٹمنٹ بینکنگ، ٹریژری اور کریڈٹ مارکیٹس کے شعبوں میں 25 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔

رحمت علی حسنی مالیاتی منڈیوں کے ماہر ہیں اور انہوں نے دی امریکن یونیورسٹی (امریکا) سے ڈیولپمنٹ بینکنگ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

اس کے علاوہ وہ نیشنل بینک آف پاکستان کے نامزد ڈائریکٹر کی حیثیت سے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ، فرسٹ نیشنل بینک موداربہ، فرسٹ کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک، ایگری ٹیک لمیٹڈ اور فوجی اکبر پورٹیا میرین ٹرمینلز کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Comments

200 حروف