BR100 Increased By (1.12%)
BR30 Increased By (1.8%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.24 Increased By ▲ 0.27 (0.46%)
BIPL 27.36 Increased By ▲ 0.30 (1.11%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 1.35 (3.88%)
CNERGY 11.33 Increased By ▲ 0.27 (2.44%)
DFML 18.11 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 220.60 Increased By ▲ 3.61 (1.66%)
FABL 100.77 Decreased By ▼ -1.57 (-1.53%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.53 Increased By ▲ 0.12 (0.73%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.17 (0.71%)
HBL 325.90 Increased By ▲ 3.86 (1.2%)
HUBC 223.77 Increased By ▲ 2.25 (1.02%)
HUMNL 10.78 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.27 Increased By ▲ 0.15 (0.55%)
MLCF 103.25 Increased By ▲ 5.31 (5.42%)
OGDC 318.90 Increased By ▲ 2.60 (0.82%)
PAEL 44.58 Increased By ▲ 2.28 (5.39%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.01 Increased By ▲ 5.63 (2.09%)
PPL 222.61 Increased By ▲ 1.92 (0.87%)
PRL 63.79 Increased By ▲ 0.14 (0.22%)
SNGP 105.11 Decreased By ▼ -1.13 (-1.06%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.83 Increased By ▲ 0.10 (1.15%)
TPLP 14.93 Increased By ▲ 0.15 (1.01%)
TRG 62.29 Increased By ▲ 0.88 (1.43%)
UNITY 11.85 Increased By ▲ 0.71 (6.37%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے جولائی میں 5,438 نئی کمپنیوں کا آن ریکارڈ اندراج کر لیا

  • ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں بھی پاکستانی مارکیٹ میں داخل
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے بتایا کہ جولائی 2026 میں ریکارڈ 5,438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جن میں پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے والی پانچ بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

ایک بیان کے مطابق ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئیں، جبکہ نئی رجسٹرڈ ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ان رجسٹریشنز میں 3,148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 2,117 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائبیلٹی پارٹنرشپس (ایل ایل پیز)، 28 نان پرافٹ آرگنائزیشنز (غیر منافع بخش ادارے) اور 18 پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشنز میں سب سے بڑا حصہ پنجاب کا رہا جو 51 فیصد (2,756 کمپنیاں) تھا، اس کے بعد اسلام آباد 1,053، سندھ 864، خیبر پختونخوا 450، گلگت بلتستان 180 اور بلوچستان 135 کمپنیوں کے ساتھ رہا۔مزید برآں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں سب سے زیادہ 1,008 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد ٹریڈنگ (845)، سروسز (638)، کنسٹرکشن (348)، فوڈ اینڈ بیوریجز (256)، ٹورازم (207)، ای کامرس (181)، ایجوکیشن (165)، ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ (162) اور کارپوریٹ ایگریکلچر (145) کے شعبے رہے۔

دریں اثنا صرف جون کے مہینے میں 4,323 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، جو کسی بھی ایک مہینے میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد تھی۔مالی سال کے دوران پبلک سیکٹر کمپنیوں کی رجسٹریشنز میں بھی 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Comments

200 حروف