بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلیا کا کوئی وارم اپ میچ کھیلنے کا منصوبہ نہیں، کوچ
- بھارت کے ٹیسٹ دورے سے قبل آسٹریلیا نے 22 سالہ فتح کا انتظار ختم کرنے کے ہدف کے ساتھ روایت توڑتے ہوئے دوبارہ ٹریننگ کیمپ کو ترجیح دی
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف آئندہ جنوری سے شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کوئی روایتی وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی بلکہ اس کے بجائے کسی موزوں جگہ پر ٹریننگ کیمپ لگائے گی۔
ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق بھارت کی اسپن ساز وکٹوں اور حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) یا بنگلورو میں تربیتی کیمپ قائم کرنے کے اختیارات پر غور کیا جا رہا ہے۔آسٹریلیا نے 2023 میں بھی وارم اپ میچ کے بغیر بنگلورو میں پریکٹس کی تھی، جسے ناگپور میں پہلے ہی ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
آسٹریلیا نے 2004 کے بعد سے بھارت میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ بھارت کے اس اہم دورے سے قبل کینگارو ٹیم کو بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سخت اور مصروف سیزن کا سامنا ہے۔ فاسٹ باؤلر مائیکل نیسر پنڈلی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر جوش انگلس کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ہے۔
























Comments