BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

جنگ بندی کی نئی کوششوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملے، دو بچوں سمیت تین افراد شہید

  • جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1,200 سے تجاوز کرگئی، طبی حکام
شائع اپ ڈیٹ

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از کم تین افراد شہید ہوگئے۔

طبی حکام کے مطابق جمعرات کو غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از کم تین افراد شہید ہوگئے جبکہ دوسری جانب ثالثوں نے امریکی ثالثی سے طے پانے والے غزہ امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد کے لیے حماس کے رہنماؤں کے ساتھ نئے مذاکرات کیے۔

طبی حکام کے مطابق محصور علاقے کے جنوب خان یونس میں خیمہ بستی پر ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص اور 8 سالہ بچی شہید ہوگئی۔

وسطی غزہ پٹی کے بریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 18 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ دونوں حملوں کا نشانہ حماس تھی۔

غزہ کے طبی حکام کے مطابق جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1,200 سے تجاوز کرگئی جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

حماس عام طور پر اپنے نقصانات ظاہر نہیں کرتی۔

معاہدے نے مکمل جنگ کو تو روک دیا لیکن یومیہ بنیاد پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کا خاتمہ نہیں کیا، اسی عرصے کے دوران غزہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں چار اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔

Comments

200 حروف