BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

  • مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ ملک میں جاری دہشت گردی مخالف مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کا تسلسل ہیں جنہیں اس نے بھارت کے زیرِ سرپرستی چلنے والے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان سے تعبیر کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں رات کے وقت انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا گھیراؤ کیا اور 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں الگ الگ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کر کے تلف کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کسی بھی باقی ماندہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے علاقے کو پاک کرنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ عزمِ استحکام حکمتِ عملی کے تحت ملک کی دہشت گردی مخالف مہم پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف