کھیل
فیفا کا ورلڈ کپ کیلئے 20 ارب ڈالر کا ذیلی ادارہ بنانے کا منصوبہ، یوئیفا کی شدید مخالفت
- منصوبے کے تحت فیفا تجارتی اور ایونٹ کے امور کی دیکھ بھال کے لیے فیفا فارورڈ انٹرپرائز قائم کرے گا
فیفا نے ورلڈ کپ اور دیگر ایونٹس کی تجارتی دیکھ بھال کے لیے ”فیفا فارورڈ انٹرپرائز“ نامی 20 ارب ڈالر کے ذیلی ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس میں 20 فیصد حصص (تقریباً 4.2 ارب ڈالر) بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے جائیں گے۔
فیفا کے مطابق اس رقم سے عالمی سطح پر فٹ بال کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کی مالی اعانت کی جائے گی۔ فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے اسے فٹ بال کی ”جمہوریت کاری“ قرار دیا۔تاہم یورپی فٹ بال باڈی (یوئیفا) نے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھیل کی روح اور نظم و ضبط کو بیچا نہیں جا سکتا۔ برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے بھی فیصلے کی مخالفت کی، جبکہ معاشی ماہرین نے اسے محض مالی مفاد حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔ اس تجویز سے فیفا اور یوئیفا کے درمیان جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔






















Comments