BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-0.56%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.48%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.99 Decreased By ▼ -1.11 (-0.36%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.36 Decreased By ▼ -4.55 (-2.01%)
PRL 90.98 Decreased By ▼ -2.04 (-2.19%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.24 Decreased By ▼ -0.57 (-2.39%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.35 Decreased By ▼ -0.21 (-0.37%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

راجناتھ سنگھ کا بیان جموں و کشمیر تنازع سے متعلق حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا بیان جموں و کشمیر تنازع سے متعلق حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت کے بیانات علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ پیش رفت بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آزاد کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت ایسے بیانات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیرقانونی قبضے، دہشت گردی کی سرپرستی اور داخلی عدم استحکام سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے عزم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے گزشتہ سال آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھارت کے مسلسل غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل کا نوٹس لینے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف