BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

چین میں سیلابی موسم عروج پر، شمالی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں کا الرٹ جاری

  • بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے کئی علاقوں میں بارشیں معمول سے 20 سے 50 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے
شائع اپ ڈیٹ

چین میں ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک سیلابی موسم کے انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ جولائی کے آخری ہفتے سے اگست کے اوائل تک شدید بارشوں کی شدت اور تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق شمالی چین، مشرقی اندرونی منگولیا اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، جبکہ بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے کئی علاقوں میں بارشیں معمول سے 20 سے 50 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث بارشوں کا سلسلہ مغرب اور شمال کی جانب منتقل ہو رہا ہے، جس سے مرطوب علاقوں کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے اور سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے جیسے ثانوی خطرات بڑھ رہے ہیں۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف وکٹوریہ کے پروفیسر ژانگ شوئبن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب چین کے لیے مستقبل کا نہیں بلکہ موجودہ دور کا مسئلہ بن چکی ہے، اس لیے صرف روک تھام نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کی حکمت عملی بھی ضروری ہے۔

حالیہ ہفتوں میں چین کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گزشتہ جمعہ جنوب مغربی شہر چونگ چنگ کے ضلع پنگ شوئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 34 افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں غیر معمولی بارشیں اچانک سیلاب، شہری آبادیوں میں پانی جمع ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں، لہٰذا متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

200 حروف